مردان کے علاقے گو جر گڑھی میں چند دن قبل مکان کے تنازع پر قتل ہو نے والے 5 افرا کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گر فتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں تین سہولت کاروں کو بھی دھرلیا ہے۔
مردان کے تھانہ صدر کے علاقہ گوجر گڑھی میں 19 اکتوبر کو ملزم عثمان شاہ نے اپنے بیٹے اور بھانجے سے مل کر 7 مرلے کے مکان کے تنازع پر اپنے ہی تین بیٹوں، بیوی اور پانچ ماہ کی پوتی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔
جمعہ کو ڈی پی او سجاد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے ملزمان کا پتہ لگا کر گزشتہ رات لوندخوڑ کے علاقے میں کاروائی کرتے ھوئے ملزمان کو گھیرے میں لیا۔
ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی جوابی کارروائی میں پولیس نے ایف ائی ار میں نامزد تین ملزمان طاہر، عامر، بلال اور تین سہولت کاروں کو گر فتار ک لیا جبکہ مرکزی ملزم عثمان شاہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔