Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کرتارپور سے مشکوک غیر ملکی شخص گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago

شکرگڑھ میں پولیس نے کرتارپور کے نواحی علاقہ دودھے سے مشکوک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ نورکوٹ کی پولیس نے مشکوک غیر ملکی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ دربار کرتار پور کے نواحی علاقہ دودھے میں گھوم رہا تھا۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی شہری کی شناخت جیمز اونل کے نام سے ہوئی جو کہ آسٹریلوی شہری ہے۔ جیمز اونل کی تلاشی کے دوران 4 ہزار روپے اور موبائل فون ملا۔

جیمز کے پاس قیام اور سفری دستاویزات نہ ہونے پر مقدمہ درج کرکے اسے شکرگڑھ کی مقامی عدالت میں پیش کیا  گیا جہاں ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات لاہور ہوٹل میں پڑی ہیں، جس پر جج خرم یعقوب کی عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی اور 4 نومبر بروز پیر تمام ثبوتوں کے ہمراہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔ پولیس نے جیمز اونل کو بس پر لاہور روانہ کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube