Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

حکومت نہیں، نجی کمپنی تیزگام متاثرین کو مالی امداد دیگی

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 11 months ago

فوٹو: اے ایف پی

سانحہ تيزگام متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی حکومت کی نہیں انشورنس کمپنی کی جانب سے کی جائے گی، اس بات کا انکشاف جمعہ کو ہوا، شيخ رشيد نے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

جمعرات کو سندھ سے جانیوالی تیزگام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب آگ لگ گئی تھی، جس نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، حادثے میں 74 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

امدادی کارروائیوں کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے دس لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر کے بیان کے بعد اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ یہ رقم حکومت کی جانب سے ادا نہیں کی گئی۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور میں پاکستان ریلویز اور پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت کمپنی ریلوے حادثات کے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے کی پابند ہے۔

پاکستان ریلویز گزشتہ 5 سال سے ہر مسافر سے ٹکٹ میں انشورنس کی رقم بھی وصول کرتی ہے جو پوسٹل انشورنس کمپنی کو ادا کی جاتی ہے۔

معاہدے کے تحت کسی بھی ٹرین حادثے کی صورت میں کمپنی جاں بحق شخص کے لواحقین کو دس لاکھ جبکہ زخمی کو 5 لاکھ روپے ادا کرنے کی پابند ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ محکمہ کی انشورنس کمپنی تیز گام ایکسپریس کے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرے گی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اپنے قوانین کے مطابق متاثرین کو ایک لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
RAILWAYS, SHEIKH RASHID, PTI, TEZGAM EXPRESS, COMPENSATION, FIRE EFFECTEES, IMRAN KHAN, POSTAL INSURANCE COMPANY, RAHIMYAR KHAN, TABLEEGHI JAMAAT
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube