Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سمندری طوفان ‘‘ماہا‘‘ کا ساحل سے فاصلہ کم ہوگیا

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago

کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں

کیار کے بعد بحیرہ عرب میں بننے والے نئے طوفان ماہا نے بھی پیش قدمی شروع کردی۔ ماہا کراچی کے ساحل سے 1140 کلو میٹر دور رہ گیا ہے۔

چيف ميٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق سمندری طوفان "ماہا" کا کراچی کے ساحل سے فاصلہ 166 سے کم ہوکر کم ہو1140 کلوميٹررہ گیا۔ ماہا شمال مغرب کی جانب بڑھ رہاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اُٹھنے والے اِس چوتھے طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہيں۔

سردارسرفراز نے مزید بتایا کہ کراچی میں آج بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب طوفان "کیارکا زور ٹوٹ چکا ہے اور اس کے بھی ساحل سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسميات سندھ کے مطابق کے مطابق نیا طوفان ’’ماہا‘‘ بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ کم ہونے سے بن رہا ہے جس کے ارد گرد 60سے 70کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائيں چل رہی ہيں۔ کیارکی طرح ماہا کا رخ بھی عمان اور یمن کے ساحلوں کی طرف ہوگا۔

اس سے قبل سمندری طوفان کیار کے باعث کراچی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پرآباد بستیوں میں سیلابی پانی نے خاصی تباہی مچائی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube