Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کو رہا کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ہری پور جیل سے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو رہا کردیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی جمعرات کے روز ایبٹ آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل نے ضمانت منظور کی تھی۔

 

انہیں 3 ايم پی او کے تحت کچھ روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کيا گيا تھا۔ جس کے بعد انہیں مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کے باعث نقص امن عامہ کا خدشہ تھا، جس کے بعد مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے جانے والے حکم پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

 

ان کے خلاف چندہ اکٹھا کرنے، کارنرز میٹنگ اور عوام کو آزادی مارچ میں حصہ لینے کیلئے لئے اکسانے کے الزامات بھی عائد تھے۔

رہنماجےیوآئی(ف) مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا۔

اس سے قبل ہفتہ 26 اکتوبر کو نادار نے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ کی شہریت بھی منسوخ کر دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube