Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوجوت سنگھ سدھو اگلے ہفتے پاکستان آرہے ہیں

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago

کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ وفاقی حکومت نے بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم 9 نومبر کوکرتارپور کے افتتاح سے تاریخ کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرسینیٹرفیصل جاوید نےنوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کیا اور 9 نومبر کو منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید کے ذریعے بھجوائی جانے والی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت قبول کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پروزیراعظم پاکستان کا شکرگزار ہوں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھ اپنےروحانی پیشواء بابا گرونانک سے وابستہ مقام کی زیارت کے منتظر ہیں،کرتار پورکی تعمیراور اس کےافتتاح نےسکھ مذہب کے کروڑوں پیروکاروں کو نہایت مثبت پیغام دیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ 9 نومبر کی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کروں گا،وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کا لطف کبھی بھلا نہ پاؤں گا۔

وزیراعظم کاسکھ یاتریوں کیلئےپاسپورٹ شرط ختم کرنیکااعلان

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کرتار پور امن و محبت کی نئی علامت اور نئے پاکستان کا تحفہ ہے،نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور منصوبے کے اہم کرداروں میں سے ایک ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم اور حکومت اپنے مہمانوں کو “چشم ماروشن دل ماشاد” کا پیغام دے رہے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا ہے کہ کرتارپور آنے والی سیاسی شخصیات اور پاکستان کی جانب سے دعوت نامہ ملنے والے افراد کو حکومت کی کلیئرنس درکار ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube