Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کاسکھ یاتریوں کیلئےپاسپورٹ شرط ختم کرنیکااعلان

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2019 | Last Updated: 12 months ago

وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر سکھ یاتریوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری بغیر پاسپورٹ کے کرتار پور آسکیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر بڑی خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے دو شرطیں ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ ياتری پاسپورٹ کے بجائے واضح شناخت پر کرتارپور آسکيں گے، جب کہ سکھ ياتریوں کو پاکستان آنے کیلئے 10 روز قبل رجسٹريشن کرانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ یاتری رجسٹریشن کی شرط سے مشروط ہونگے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بھارت سے 5 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو روزانہ کی بنیاد پر پاکستان بھیجنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، نومبر میں پاکستان کی جانب سے راہداری کھول دی جائے گی۔

 

ڈاکٹر فیصل نے مزید بتایا کہ یاتریوں کیلئے بس پوائنٹس اور اسٹاپس بنائے جائیں گے، صحافیوں کو بھی ان جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ ایف آئی اے اور امیگریشن پوائٹنس بھی راہداری کے انٹری اور اخراج کے راستوں پر بنائے جائیں گے۔ یاتری جس روز آئیں گے، انہیں اسی روز واپس جانا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube