Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

عدالت نےمريم نواز کی درخواست ضمانت پر فيصلہ محفوظ کرليا

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2019 | Last Updated: 11 months ago

فوٹو: اے ایف پی

چودھری شوگر ملز کيس ميں مريم نواز کی ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے فيصلہ محفوظ کرليا جو کل سنايا جائے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی ميں دو رکنی بينچ نے کيس کی سماعت کی، آج نيب کے وکيل جہانزيب بھرونہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار ديتے ہوئے دلائل ديئے کہ مریم نواز کی ضمانت کے ليے جو وجوہات ہونی چاہیں وہ اس کیس میں نہیں۔

مريم نواز کی ضمانت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فيصلہ محفوظ کرليا تاہم فیصلہ کل بروز جمعہ سنايا جائے گا۔

واضح رہےکہ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا جب کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں ان کے کزن یوسف عباس بھی گرفتار ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube