Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

رہنماجےیوآئی(ف) مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2019 | Last Updated: 8 months ago

پشاورہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے جے یو آئی(ف ) کے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظورکرلی۔

کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل پرمشتمل ڈبل 2 رکنی بینچ نے کی۔

مفتی کفایت اللہ کو گزشتہ روز 30 اکتوبر کو مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے جانے والے حکم پراسلام آباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ڈپٹی کمشنر کا حکم منسوخ کردیا جس کے بعد مفتی کفایت اللہ آزادی مارچ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

مفتی کفایت اللہ کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر اشتعال انگیز تقریر اور چندہ جمع کرنے پر3ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے سینٹرل جیل ہری پورمنتقل کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق کفایت اللہ کو چندہ اکٹھا کرنے، کارنرز میٹنگ اور عوام کو آزادی مارچ میں حصہ لینے کیلئے لئے اکسانے پرکیا گیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube