ہوم   > پاکستان

پرويزالٰہی کا وزيراعلیٰ بننا وقت کی ضرورت ہے،کامل علی آغا

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 7 months ago

پنجاب کے مسائل کا حل پرویز الہٰی کے پاس ہے،کامل علی آغا

مسلم ليگ ق کے ترجمان کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پرويزالٰہی کا وزيراعلیٰ بننا وقت کی ضرورت ہے،چوہدری برادران حکومت اور فضل الرحمان ميں مفاہمت کرواسکتے ہيں،مذاکراتی کميٹی کا سربراہ چوہدری پرويزاالٰہی کو ہونا چاہئے تھا۔

لاہورمیں سماء کو خصوصی انٹرويو کامل علی آغا نےکہا کہ ن ليگ کی سياست کا مقصد شريف خاندان کو احتساب سے بچانا ہے،پرويزالٰہی کا وزيراعلیٰ بننا وقت کی ضرورت ہے،عام لوگ اور تاجر کہتے ہيں کہ مسائل کا حل پرويزالہیٰ کے پاس ہے۔

کامل علی آغا نےمزید کہا کہ وزيراعظم کے کہنے پرہی فضل الرحمان سے بات کريں گے، ڈرائيونگ سيٹ والا چاہے تو کچھ ہوگا،اچھل کر سيٹ پر نہيں بيٹھ سکتے۔

ترجمان ق ليگ نےمزید کہا کہ چودھری برادران وزيراعظم کے کہنے پر ہی فضل الرحمان سے بات کريں گے، ڈرائيونگ سيٹ والاچاہے تو کچھ ہوگا، ہم اچھل کراس کی سيٹ پر نہيں بيٹھ سکتے،سنيارٹی کے حساب سے تو پرويزالٰہی کومذاکراتی کميٹی کا رکن نہيں بنانا چاہيےتھا،وزيراعظم خود پرويزالٰہی کو کہتے، انہيں کميٹی کا سربراہ ہونا چاہيے تھا، پرويزالٰہی مذاکراتی کميٹی کے سربراہ ہوتے تو بہترنتائج نکلتے۔

کامل علی آغا نے بتایا کہ فضل الرحمان تيمارداری کے ليے آئے تو چودھری شجاعت نے کہا کہ حکومت کو وقت ديں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube