Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

آزادی مارچ دھرنا نہیں تحریک ہے،عزائم کافی آگے کے ہیں،فضل الرحمان

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago

آزادی مارچ کو مزید سخت کیا جائے گا

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی اور حکومت جعلی ہے ،اس کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں بدھ کی صبح صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر کسی میں حیا کی رمق بھی باقی ہو تو اس کو عوام کی رائے سمجھ لینی چاہئے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ آزادی مارچ گوجرانوالہ تک جائے اور وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے دیں؟ اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ایک قومی تحریک ہے،اگر اسلام آباد پہنچنے کے بعد بھی نتائج نہیں ملے توبھی تحریک نہیں رکے گی،یہ دھرنا نہیں ہے۔

لاہور:آزادی مارچ کی تصویری جھلکیاں

انھوں نے مزید کہا کہ اگر قوم کی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو آزادی مارچ کو مزید سخت کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے عزائم کافی آگے کے ہیں۔

نوازشریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان کی طبعیت کی نزاکت کے باعث اسپتال جاکر عیادت کرنا ممکن نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Azadi March,Lahore,Dharna,Imran Khan,Fazal ur Rahman,Maulana Fazal ur Rahman,PTI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube