Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سمندری طوفان:بلندلہروں کاامکان،بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی سے 790 کلومیٹرکی دوری پر

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کیار کی شدت کم ہورہی ہے،طوفان کا رخ مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ طوفان کراچی سے 790 کلومیٹرکی دوری پر ہے، سمندرمیں طغیانی کے باعث آج بھی بلند لہریں ہیں۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ لہریں بلند ہونے سے باعث ساحل کے قریبی گوٹھ زیرِآب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا کہ کيار طوفان اومان کے ساحل مسیرہ سے 365  کلومیٹر دور ہے،طوفان کےگرد 180 سے200  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان صومالیہ کے ساحل سے بھی  ٹکرا سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube