ہوم   >  پاکستان

عباسی شہید اسپتال میں پولیس کاسرچ آپریشن، 3مشتبہ افراد زیرِحراست

1 month ago

کمپيوٹر ہارڈ ڈرائيو سميت ديگر دستاويزات تحويل ميں لے ليں

کراچی میں رات گئے پولیس نے عباسی شہید اسپتال میں سَرچ آپریشن کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پوليس نے ڈاکٹرز اپارٹمنٹ اور ٹراما سینٹر کی تلاشی لےکر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا تالا توڑ کر کپمیوٹر ہارڈ ڈرائیوز سميت دیگر دستاویزات بھی تحویل میں لے ليں۔

حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

آپریشن میں 20 سے زائد پولیس موبائلز اور موٹر سائیکل سوار اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اسپتال کی سیکورٹی پر مامور سٹی وارڈن کے مطابق پولیس نے سٹی وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سٹی وارڈنز نے آئی جی سندھ اور ميئر کراچی سے پوليس رويے کا نوٹس لينے کا مطالبہ کيا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Karachi, Abbasi Shaheed hospital, police raid, people in custody