Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سمندری طوفان’’کیار‘‘زورپکڑنےلگا،ساحلی بستیوں کونقصان

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی

سال 2007 کے بعد سب سے طاقتور طوفان کيار بحیرہ عرب ميں زور پکڑنے لگا۔ سمندر ميں طغيانی کے باعث ابراہيم حيدری کی مختلف بستياں ڈوب گئيں، کراچی گالف کلب بھی متاثر ہوا۔ آج رات پھر سمندر ميں طغيانی آسکتی ہے۔

بحيرہ عرب ميں انتہائی طاقتور ٹروپیکل سائیکلون کی شدت میں تیزی آنے لگی ۔ شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے والے کیار کا رخ کراچی کی جانب نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس کے اثرات اِس قدر خطرناک ہيں کہ گزشتہ رات سمندر ميں آنيوالی طغيانی نے ابراہيم حيدری کے ريڑھی گوٹھ اور لٹھ بستی کو شدید نقصان پہنچایا۔

وزيراطلاعات سندھ سعيد غنی نے متاثرہ علاقے کا دورہ کيا اور بھرپورمدد کی يقين دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال کئی سال بعد پیش آئی ہے، سمندر کیں طغیانی ہو تو اسے تو نہیں روک سکتے ہاں یہاں رہائشیوں کو ضرورمنتقل کیا جا سکتا ہے۔

طغيانی کے باعث کراچی گالف کلب کا کچھ حصہ بھی شديد متاثر ہوا۔

دوسری جانب محکمہ موسميات نے منگل اور بدھ کو کراچی ميں بارش کا امکان بھی ظاہر کررکھا ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے لیکن یہ ہیوی بارش نہیں ہوگی، اس کا انحصار سائیکلون کیار پر ہے کہ وہ کراچی کے ساحل کے کتنے قریب ہوگا۔

صورتحال کے پیش نظر کمشنرکراچی نے محکمہ داخلہ سے دفعہ 144 لگانےکي سفارش کردی ہے جبکہ فشرمين کوآپريٹوسوسائٹی نے ايمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 3 دن کیلئےماہی گيروں کو گہرے سمندر ميں جانے سے روک ديا ہے۔

سمندری طوفان کیار نے سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی پربھی رنگ دکھانے شروع کرديے۔حب میں سمندری پاني آبادی ميں داخل ہوگيا۔ گوٹھ عبداللہ ڈگارزی کا کازوے بھی لہروں کی نذر ہوا جبکہ گڈانی اورآبادی کوملانے والاکازوےٹوٹنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔

سمندرمیں شدید طغیانی اوراونچی لہروں کی پیش گوئی کےبعد ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں شدیدخوف و پھیل گیا.ماہی گیروں نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر کشتیاں کنارے پرکھڑی کر دیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سےن مٹنے کے ليےعارضی کیمپ قائم کردیا ہے۔

ممکنہ طغيانی کے پیش نظر بدین میں بھی ڈپٹی کمشنر نےماہی گیروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube