ہوم   >  پاکستان

باجوڑ میں جعمیت علمائے اسلام کے رہنما قتل

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 3 months ago

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلعی امیر کو قتل کردیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پیر شہاب علی شاہ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بدان میں جے یو آئی ضلع باجوڑ کے سابق امیر مفتی سلطان محمد فجر کی نماز پڑھنے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

حملے میں مفتی سلطان محمد کو تین گولیاں لگیں اور انہیں علاج کے لیے فوری طور پر خار اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں صبح سے رات گئے تک وہ تشویشناک حالت میں زیرعلاج تھے۔ رات 11 بجے کے قریب ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

چارسدہ میں معروف کاروباری شخص قتل

چارسدہ کے مشہور کارباری خاندان سے تعلق رکھنے والے مختیار علی کو نا معلوم ملزمان نے قتل کردیا۔ مختیار علی کی لاش  گھر کے سامنے کھیتوں سے ملی۔ مقتول متعدد پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کے مالک تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کے خاندان کو کئی روز سے بھتے کی کال اور میسجز موصول ہو رہے تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube