Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سمندری طوفان، ڈیفنس کے گالف کلب میں پانی داخل

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 12 months ago

کلب کا 5 کلومیٹر حصہ زیرآب

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے۔ کراچی کی ساحلی پٹی پر گالف کلب اور انڈور روئنگ کلب میں سمندری پانی داخل ہوگیا۔

ڈیفنس میں گالف کلب کی فیلڈ اور جم سمیت متعدد حصے زیر آب آگئے ہیں۔ ان ڈور روئنگ کلب بھی پانی میں ڈوب گیا ہے۔

ڈی ایچ اے گالف کلب کے کیپٹن کرنل زاہد اقبال کے مطابق پانچ سے چھ کلومیٹر تک کے علاقے میں پانی داخل ہوا ہے۔ جس سے ہال نمبر6، 7 اور 8 بھی متاثر ہوئے ہیں۔ پانی بوٹ کلب کے پارکنگ ایریا میں کھڑا ہے۔

دریں اثنا 2007 کے بعد سب سے طاقتور طوفان کیار بحیرہ عرب میں زور پکڑنے لگا ہے۔ مشرقی وسطی حصے میں سپرسائیکلون کراچی سے ساڑھے سات سو کلو میٹر دور ہے۔ تیس اور اکتیس تاریخ کو شہر قائد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تین دن تک ماہی گیروں کے گہرے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال میں سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں البتہ کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ مچھلیاں پکڑنے کیلئے جانے والی ایک سو بارہ کشتیوں کو واپس بلالیا گیا ہے۔

بارش کی صورت میں کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube