Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، وزیراعظم کو نوٹس جاری

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 11 months ago

اسلام آباد ہائيکورٹ نے ہرجانہ کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف ن ليگ کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چيف جسٹس اطہرمن اللہ نے خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت کی ۔

خواجہ آصف نے ماتحت عدالت کی جانب سے کچھ دستاویزات نکالنے کے حکم کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا ہے۔

لیگی رہنما کے وکيل علی شاہ گیلانی نے مؤقف اپنایا کہ ماتحت عدالت نےعمران خان سے متعلق کچھ دستاویزات ہرجانہ کیس سے نکال دی ہیں۔ یہ دستاویزات خواجہ آصف نے جمع کرائی تھیں جنہیں عمران خان کی متفرق درخواست پر غیرمتعلقہ قرار دیا گیا ۔

چيف جسٹس اطہرمن اللہ نے ريمارکس ديے خواجہ آصف کی نااہلی کا حکم اِسی عدالت نے دیا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب کو بینچ پر اعتراض تو نہیں ؟ کیا ہرجانہ کیس ابھی تک زیرالتوا ہے؟۔

وکیل نے بتایا کہ ليگي رہنما کو بینچ پرکوئی اعتراض نہیں، کيس 2012 سے زیرالتوا ہے۔

عدالت نے ماتحت کے فیصلے کیخلاف خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے 2012 میں شوکت خانم اور فارن فنڈنگ سے متعلق عمران خان پر الزامات عائد کیے تھے جس پرانہوں نے خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوٰی دائر کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube