Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سمندرمیں طغیانی:ابراہیم حیدری کے گھروں میں پانی داخل

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

لوگوں کی اپنی مددآپ کےتحت امدادی کارروائیاں

بحيرہ عرب ميں بننے والے سمندری طوفان " کيار" کے اثرات کراچی کی ساحلی پٹی پر آنا شروع ہوگئے۔ سمندر میں بننے والے طوفان کے بعد طغیانی سے ابراہیم حیدری کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

تيز ہواؤں کے بعد سمندر ميں طغيانی سے ابراہيم حيدری ميں ريڑھی گوٹھ، لٹھ بستی کی گليوں اور گھروں ميں پانی داخل ہوگیا۔ شہريوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا۔ ريسکيو کے مطابق سيلابی صورت حال کا خدشہ نہيں۔ ماہی گيروں کو گہرے پانی ميں نہ جانے کی ہدايت کی گئی ہے۔

ريسکيو حکام کا کہنا ہے ان علاقوں ميں صورت حال اب پہلے سے بہتر ہے تاہم چند گھروں ميں اب بھی بہت پانی موجود ہے اور علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت پانی گھروں سے نکال رہے ہیں۔

ريسکيو حکام کا مزيد کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں ميں سیلابی صورت حال بالکل نہیں گھروں ميں پانی تيزہواؤں کی وجہ سے رہائشی علاقوں ميں داخل ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, FLOOD, ARABIA SEA, RAIN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube