ہوم   >  پاکستان

نوشہرو فیروز، بچے پر تشدد کرنے والا دکاندار گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2019 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعلیٰ کا نوٹس

نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں دکاندار نے چوری کے الزام پر بچے کو چارپائی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا جبکہ آئی جی سندھ نے بھی پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔  پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

محراب پور میں کپڑے کی دکان کے مالک نے نقدی اور موبائل فون چوری کے الزام میں کم عمر لڑکے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔ دکان مالک مسعود چنہ نے عرفان کو باندھ کر اس کے پاؤں پر ڈنڈے برسائے۔

لڑکا چیختا چلاتا رہا مگر موقع پر موجود افراد میں سے کسی نے اسے نہیں بچایا۔ تشدد کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تشدد کرنے والے مسعود چنہ کو گرفتار کرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube