Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: لاپتاکم سن بھائیوں کی لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی کے علاقے نیو کراچی سے لاپتا 2 کم سن بھائیوں کی لاشیں قبرستان کے قریب سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت علی رضا اور اذان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں بھائی 20 اکتوبر کی شام کو گھر کے باہر سے لاپتا ہوئے تھے۔

بچوں کے اغوا کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے بچوں کے چچاؤں پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔ والدین نے بچوں کو ان کے کپڑوں سے شناخت کیا۔

 

درج کی گئی ایف آئی آر میں والد کا کہنا تھا کہ گھر کے باہر کھیلتے بچوں نے بتایا کہ علی اور اذان کو ان کے سوتیلے چچا سونا اور سنی لے کر گئے ہیں۔ دونوں کم سن بچوں کی نماز جنازہ صبح سویرے کی ادا کردی گئی، جس کے بعد ان کی تدفین نیو کراچی کے قبرستان میں ہی کی جائے گی۔

 

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے والد کا انتقال کچھ عرصہ قبل کرنٹ لگنے سے ہوا تھا۔ جب کہ چچاؤں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کی والدہ نے ان کے بھائی کو قتل کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube