Monday, July 6, 2020  | 14 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 9 months ago

خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ گرام میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

بٹگرام کی تحصیل آلائی میں ٹنڈول کے مقام پر مسافروں سے بھری ڈاٹسن گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت سلطان وہاب، بختی اور افضل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں زخمی 12 افراد میں 8 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی گاری بنہ سے ٹنڈول جارہی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KP, ACCIDENT, BATAGRAM, ABBOTABAD, HAZARA, MANSEHRA,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube