ہوم   > پاکستان

ڈسکہ میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 5 months ago

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں گھریلو رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے پہلے خاتون کو قتل کیا اور بعد ازاں راہگیر باپ بیٹے کو بھی مار ڈالا، مقتولین کے لواحقین نے کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

ڈسکہ کے علاقہ مندرانوالی میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون آنسہ کو قتل کردیا، حملہ آوروں نے واقعے کے بعد فرار ہوتے ہوئے راہگیر باپ اور بیٹے پر بھی فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے اکرم اور نازش بھی جاں بحق ہوگئے۔

مقتول اکرم کے بھائی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون سسرال سے جھگڑے کے بعد اپنے گھر آئی اور واپس جانے پر راضی نہیں تھی، جس پر ملزمان گالم گلوچ کے بعد فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

اکرم کا کہنا ہے کہ ملزمان نے باہر نکل کر بھائی اور بھتیجے پر بھی اس لئے فائرنگ کردی کہ وہ ملزمان کو جانتے تھے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیچ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ہوگئی، انہیں جلد ہی گرفتار کرلیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SIALKOT, PUNJAB, DOMESTIC VIOLENCE, WOMAN MURDER, FATHER AND SON MURDER, POLICE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube