Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

دودھ کی دستیابی94 روپے فی لیٹر یقینی بنائی جائے، عدالت

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 12 months ago

سندھ ہائیکوٹ نے کمشنر کراچی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے یقینی بنایا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دودھ فروشوں کی من مانی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 94 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 100 سے 110 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کمشنر کراچی کیا کررہے ہیں۔ دودھ 94 روپے فی لیٹر کیوں نہیں ملتا۔

کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم الدین نے عدالت کو بتایا کہ ہم چھاپے مارتے ہیں اور جرمانے بھی عائد کر رہے ہیں۔ آئندہ مزید سختی سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باتیں کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ آپ سرکاری نرخ پر عملدر آمد کیوں نہیں کراتے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ دودھ کی قیمت فی لیٹر94 روپے یقینی بنائی جائے اور جو بھی دودھ فروش سرکاری نرخ کی خلاف وزری کرے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے کمشنر کراچی سے 12  نومبر کو جامع رپورٹ طلب کرلی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube