Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سانحہ ساہیوال کےتمام ملزمان بری،عدالت

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 10 months ago

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر خلیل ، اس کی اہلیہ، بیٹی اور دوست ذیشان سمیت 4 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ 9 ماہ بعد سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس میں نامزد تمام 6 ملزمان صفدر، احسن، رمضان، سیف اللہ، حسنین اورناصرکوبری کر دیا۔ عدالت کے روبروگواہوں نے ملزمان کو شناخت کرنےسےانکار کردیاجبکہ 24 گواہ بيان سے منحرف ہو گئے۔

سانحہ ساہیوال کیس، وکیل کی غیرحاضری پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

انسداد دہشتگردی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسکیوشن کے کسی بھی نجی گواہ نے ملزموں کو شناخت نہیں کیا۔ زخمی گواہوں نے بھی ملزمان کو شناخت نہیں کیا جبکہ ملزموں کی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں بھی شناخت نہیں ہوئی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی تاخیر سے فرانزک کیلئے بھیجے گئے۔ پولیس کو اسلحہ فراہم کرنے والے انچارج نے سانحہ ساہیوال کا سارا اسلحہ واپس کرنے کا بیان بھی دیا۔

عدالت نے فیصلے میں قراردیا کہ تمام چیزیں شک پیدا کر رہی ہیں جس کا فائدہ ملزم کو جاتا ہے۔

سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ، ذیشان کے دہشت گردوں سے رابطے ثابت ہوگئے

ذرائع کے مطابق کیس میں مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت مجموعی طور پر 49 گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے تھ جن میں سے 24 گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے۔عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

سانحہ ساہیوال، فرانزک رپورٹ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کا جھوٹ بے نقاب

یاد رہے کہ ساہیوال میں مبینہ طور پرسی ٹی ڈی اہلکاروں نے 19 جنوری کو گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی بیٹی اور شوہر کا دوست شامل تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سانحہ ساہیوال پر 14 فروری کو جوڈیشل کمیشن تشکیل بھی دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube