ہوم   > پاکستان

مریم نواز طبعیت میں بہتری کے بعد دوبارہ جیل منتقل

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: اے ایف پی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مريم نواز کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کرکے سخت سيکيورٹی ميں کوٹ لکھپت جيل منتقل کر ديا گيا۔

رہنما ن ليگ پَرول پر رہائی کے بعد اپنے والد نواز شريف سے ملاقات کےليے سروسز اسپتال پہنچی تھیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی۔

ميڈيکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو سروسز اسپتال میں اینزائٹی اٹیک ہوا تھا جس سے ان کا رنگ پیلا پڑ گیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ طبعیت کی ناسازی پر مريم نواز کی ای سی جی اور سی بی سی ٹيسٹ کيے گئے جوکہ نارمل آئے۔ مریم نواز کے پلیٹ لیٹس دو لاکھ سے زائد ہیں۔

نوازشریف کی عیادت کیلئے جانیوالی مریم نوازبھی اسپتال میں داخل

واضح رہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی کے باعث لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ترجمان مسلم ليگ ن مريم اورنگزيب نے مريم نواز کو اسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جيل منتقل کرنے کی شديد الفاظ ميں مذمت کی ہے۔

مريم اورنگزيب نے اپنے بيان ميں کہا کہ طبیعت ناسازی کے باوجود مریم نواز کی جیل واپسی تشویشناک ہے کیونکہ جیل واپسی کے وقت بھی مريم نواز کی طبیعت خراب تھی۔ مريم نواز کا ہائی بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ٹيسٹ کے بعد مریم نواز کو اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ علی الصبح مريم نواز کو کوٹ لکھپت جیل واپس بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Maryam Nawaz, Nawaz Sharif health, Lahore, Kot Lakhpat jail,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube