ہوم   > پاکستان

نوازشریف کی عیادت کیلئے جانیوالی مریم نوازبھی اسپتال میں داخل

SAMAA | and - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 7 months ago

سابق وزیراعظم علالت کے باعث سروسز اسپتال میں داخل ہیں

مریم نواز کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد اپنے والد نواز شریف کی عیادت کیلئے سروسز اسپتال گئی تھیں، تاہم سابق وزیراعظم کی تشویشناک حالت دیکھ کر ان کی طبعیت بھی بگڑ گئی جس کے بعد انہیں بھی اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف پلیٹ لیٹس کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی کے باعث لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، احتساب عدالت نے آج مریم نواز کی والد سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مزید جانیے : والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،مریم نواز

حکومت کی جانب سے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز اسپتال پہنچیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز والد کی تشویشناک حالت دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں، جس کے بعد ان کی بھی طبعیت بگڑ گئی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں بھی اسپتال میں داخل کرلیا، مریم کو وی وی آئی پی وارڈ ٹو میں شفٹ کردیا گیا ہے، وہ چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کیلئے نیب کی حراست میں ہیں۔

ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تاڑ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کی طبعیت خراب تھی جو آج مزید بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مريم کووالد سےنہ ملنےدينا بےرحمی ہے،احسن اقبال

مریم نواز شریف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں والد سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جج صاحب سے اجازت مانگی تھی کہ عدالت سے جیل واپس جاتے ہوئے مجھے ایک گھنٹے کیلئے والد کی عیادت کرنے دی جائے لیکن انہوں نے اجازت نہیں دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کو بے رحمی قرار دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
NAWAZ SHARIF, MARYAM NAWAZ SHARIF, NAB, SERVICES HOSPITAL, LAHORE, KOT LAKHPAT JAIL, PAROLE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube