Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ، لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

گوجرانوالہ سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا جس پر ورثاء نے آر پی او کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔

ایک ماہ قبل گوجرانوالہ کے علاقے سول لائنز میں نوجوان بشارت گھر سے نکلا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر ورثا کا صبر تمام ہوگیا اور انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین میں شریک ایک رشتہ دار نے کہا کہ بشارت کو غائب ہوئے ایک مہینہ ہوگیا ہے۔ ہم پر جگہ درخواست لیکر گئے مگر کوئی ہماری بات نہیں سن رہا۔ اس لئے آج یہاں احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

مشتعل ورثاء نے آر پی او دفتر کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوا جس پر مسافروں اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔

بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ سول لائنز پولیس کے مطابق نوجوان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube