Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

مريم کووالد سےنہ ملنےدينا بےرحمی ہے،احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 11 months ago

نوازشريف کو کچھ ہوا تو احتساب عمران خان کا ہوگا

ليگی رہنما احسن اقبال کہتے ہيں حکومت کا گرفتار رہنماؤں سے رویہ تضحیک آمیز ہے۔

لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اور احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مريم نواز کو والد سے نہ ملنے دينا ثبوت ہے کہ يہ لوگ بے رحم ہيں۔

احسن اقبال نے کہا کہ مريم نواز کو عدالت ميں بيمار والد سے ملنے نہيں ديا گيا، ملاقات کی اجازت نہ دينا ان کے بے رحم ہونے کاثبوت ہے،نوازشريف کو کچھ ہوا تو احتساب عمران خان کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کاشدید خطرات لاحق ہیں نوازشریف سے طبی سہولیات واپس لے لی گئیں تھی جبکہ میڈیکل رپورٹس کوسامنے نہیں لایا جارہا۔

اس موقع خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سب کچھ عمران خان کی ہدایت پر ہورہا ہے، نوازشریف کی صحت کا مذاق اڑانے والوں کونہیں بھوليں گے،مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube