Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ہراسانی کیس، پارلیمانی کمیٹی جامعہ بلوچستان کا دورہ کریگی

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ہراسانی اسکینڈل کے حوالے سے جامعہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے اکیڈمک اور نان اکیڈمک انٹرنیز کی انٹرن شپ منسوخ کر دی۔

جامعہ بلوچستان کے ہراسانی اسکینڈل کے حوالے سے قائم صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹٰی کا اجلاس چیئرپرسن ماہ جبیں شیراں کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان  ثنا بلوچ، شکیلہ نوید دہوار، میر اسد بلوچ، دنیش کمار، سید احسان شاہ، میر سلیم احمد کھوسہ، سید فضل آغا، نصراللہ زیرے اور ملک نعیم بازئی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمٹی کے ارکان 24 اکتوبر کو بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ کرکے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر محمد انور پانیزئی سے ملاقات کریں گے جس میں اسکینڈل سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔

کمیٹی اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد اسپیکر کو پیش کرے گی جبکہ سفارشات بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube