Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

عمرقید پانے والا قتل کا ملزم بری

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

مقدمہ قتل کے ملزم کو ہائیکورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمرقید کی سزا سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے حامد مختار کو بری کرنے کا حکم دےدیا جبکہ ایک اور کیس میں سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم نادرخان کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ملزم حامد مختار پر الزام تھا کہ اس نے سال 2008 میں فیصل آباد کے علاقے ساہیاں والا میں محفوظ احمد کو قتل کیا۔ملزم کو ہائیکورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جس گھرمیں واقعہ ہوا اس کےکسی فرد کو بطور گواہ پیش نہیں کیا گیا،مقدمے میں مقتول کے داماد اور کزن کو گواہ بنایا گیا، یہ سسٹم کی خرابی نہیں ہماری نیت کی خرابی ہے۔

عدالت نےہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئےحامد مختار کوبری کردیا۔

قتل کےایک اور مقدمے میں مجرم نادرخان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بھی سپریم کورٹ میں ہوئی۔عدالت نےعمرقید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مقتول صغیرخان نے اسپتال سے مراسلہ لکھ کرپولیس کونادرخان کا نام بتایا،زخمی منظور اور حکم خان نے بھی نادر خان کی طرف انگلی اٹھائی تھی،مجرم کی سزا کے خلاف اپیل کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube