Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کرتارپور معاہدے پر جمعرات کو دستخط ہونگے،دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ  کرتار پور معاہدے پر کل بروز جمعرات دستخط ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ فی یاتری 20 ڈالر سروس چارجز کا میکنزم طے کیا جائے گا،یاتریوں کو صبح آکر شام کو واپس جانا ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں تمام تفصیلات بتا دیں۔ انھوں نے بتایا کہ  سکھ یاتری صبح کو پاکستان آئیں گے اور انھیں شام کوواپس جانا ہوگا۔

کرتارپور میں غیر ملکی سکھ یاتریوں کی آمد

انھوں نے مزید بتایا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر دفتر خارجہ کی جانب سےبھارتی ہائی کمیشن کو دیے گئے احتجاجی مراسلے مسئلہ کشمیر کوزندہ رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں وضاحت دی کہ ہرسال کے آخر میں وزیر خارجہ کے خط یا مستقل مندوب کے خط کے ساتھ تمام تر مراسلے تفصیلات کے ہمراہ سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھیج دیئے جاتے ہیں،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے۔

ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے مطالبات کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف کرفیو بلکہ کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے بدترین مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube