ہوم   >  پاکستان

اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد آپریشنل کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

4 weeks ago

فوٹو: ٹویٹر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کو جلد سے جلد آپریشنل کیا جائے تاکہ عوام جنوری میں ٹرین پر سفر کر سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے اور ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں عثمان بزدار نے کہا کہ ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی۔ ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔

اورنج لائن ٹرین میں عوام چندماہ بعد سفر کرسکیں گے

ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک 13 اسٹیشن پر کام مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ 11 دیگر اسٹیشنز پر کام کو نومبر کے اوائل تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ان سٹیشنز پر کام مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین کو پورے ٹریک پر بجلی سے چلا کر آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔

ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ٹرین کو باقاعدہ طور پر چلانے کےلیے تین ماہ کے آزمائشی مرحلے سے گزرنا پڑے گا جس کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Orange Line Train, Lahore, CM Punjab, Usman Buzdar,