ہوم   >  پاکستان

والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،مریم نواز

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ حساب لے گا

لاہورکی احتساب عدالت میں چوہدری شوگرملزکیس کی سماعت میں پیش ہونے والی مریم نواز کا کہنا ہے کہ والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب سے اجازت مانگی تھی کہ عدالت سے جیل واپس جاتے ہوئے مجھے ایک گھنٹے کیلئے والد کی عیادت کرنے دی جائے لیکن انہوں نے اجازت نہیں دی۔

میڈیا نمائندوں نے مریم نواز سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ کی تھی کہ آپ کی بھی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں۔

اس دوران مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان سے اللہ تعالیٰ حساب لے گا۔

یادرہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے جہاں سے منگل 22 اکتوبر کوپلیٹ لیٹس کم ہونے کے بعد طبیعت بگڑنے پرانہیں لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان ن ليگ مريم اورنگزيب کے مطابق نواز شريف کا ڈينگی ٹيسٹ نيگيٹو آيا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پليٹ ليٹس خون پتلا کرنے والی دوائی کے استعمال کی وجہ سے کم ہوئے جوکہ خود ان کے معالج ڈاکٹرعدنان نے تجويز کی تھی۔

دوسری جانب آج سماعت کے دوران احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز شریف اور یوسف عباس کے ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع کی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں