ہوم   >  پاکستان

عدالت کا لاپتہ 16بچوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم

4 weeks ago

سندھ ہائی کورٹ نے دیگر لاپتہ 16 بچوں کو فوری بازیاب کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے 27 نومبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بدھ 23 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ 16 گمشدہ بچوں کی عدم بازیابی تشویشناک ہے۔ دیکھا جائے لاپتہ بچے کہیں انسانی اسمگلنگ میں تو استعمال نہیں ہو رہے؟

عدالت کا کراچی پولیس کو لاپتا بچوں کی بازیابی کا حکم

عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں سے معلومات اور ديگر صوبوں سے رپورٹ لی جائے جب کہ بچوں کی بازیابی کےلیے ماڈل ڈیوائسز استعمال کی جائیں۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ فلاحی اداروں سے رابطے میں ہيں اور دیگر صوبوں کو خطوط بھی لکھ دیے ہیں۔ بچوں کی گمشدگی میں گینگ ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں جنہیں جلد پکڑ لیں گے۔

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے 27 نومبر تک مزید بچوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Child missing case, Karachi, Sindh High Court, police