ہوم   >  پاکستان

مریم نوازکی پَرول پررہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

4 weeks ago

فوٹو: آن لائن

مسلم ليگ ن نے مریم نواز کو والد سے ملاقات کےليے پَرول پر رہائی کےلیے پنجاب اسمبلی ميں قرارداد جمع کرا دی۔

لیگی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی۔

قرارداد ميں کہا گيا ہے کہ قید کے دوران اہليہ کے انتقال کی وجہ سے نوازشریف کو غیرمعمولی صدمہ پہنچا اور اب حکومتی جبر کا نشانہ بننے کی وجہ سے نواز شريف کی صحت متاثر ہوئی۔ اس ليے مريم نواز کو بيمار والد سے ملنے کی اجازت دی جائے اور انہيں پرول پر رہا کيا جائے۔

نواز شریف سروسز اسپتال میں داخل

قرارداد ميں مطالبہ کيا گيا کہ نوازشریف کی صحت کی بحالی کےلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کيے جائیں۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبعیت ناساز ہونے پر منگل 22 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہوگئے

گزشتہ روز ترجمان ن ليگ مريم اورنگزيب نے بتایا تھا کہ نواز شريف کے پليٹ ليٹس کی تعداد 16 ہزار آئی ہے جب کہ نيب ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شريف کا ڈينگی ٹيسٹ نيگيٹو آيا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پليٹ ليٹس خون پتلا کرنے والی دوائی کے استعمال کی وجہ سے کم ہوئے جوکہ خود ان کے ڈاکٹر عدنان نے تجويز کی تھی۔

دوسری جانب وزير اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے نوازشريف کو علاج معالجے کی بہترين سہولتيں فراہم کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Maryam Nawaz, Nawaz Sharif illness, Punjab Assembly, pmln