ہوم   >  پاکستان

مولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج

4 weeks ago

تصویر: اے ایف پی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کیخلاف تقریر کرنے پرمولانا فضل الرحمن کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کردی۔

شاہ جہان نامی درخواست گزار نے موقف اختیارکیا تھا کہ اداروں کے خلاف تقریرکرنے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر پابندی عائد کی جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہیے،ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑسکتا ہے؟۔ ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہاجاتا ہے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اسلام پڑھاہے؟ امام ابوحنیفہ اپنے شاگردوں کے ساتھ اظہار اختلاف کرتے تھے۔ گلوبل ورلڈ اور سوشل میڈیا کا دورہے، آپ کس کس کو روکیں گے۔ ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں