ہوم   >  پاکستان

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، جام کمال

4 weeks ago

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، حکومت صحت تعلیم اور دوردراز علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں ہر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

لسبیلہ کے علاقے کنراج میں سڑکوں کی بحالی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں ترقیاتی فنڈز پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کئے جاتے رہے۔ اربوں روپے کی اسکیمات آج بھی ادھوری ہیں۔ ہم نے عزم کررکھا ہے کہ ان اسکیمات کو مکمل کریں گے اور وسائل کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری خواہش رہی ہے کہ کنراج میں انفرااسٹرکچر کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔  صاحب خان گوٹھ سے 23 کلومیٹر سڑک کی بحالی اسکیم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیساتھ ددر تک سڑک کی تعمیر یقینی بنائیں گے۔

جام کمال نے کہا کہ کنراج میں دو ڈیمز کے منصوبوں پر جلد جام شروع ہوگا۔ اگر ہم ایم پی اے فنڈز سے ان اسکیمات پر کام کرنا چاہتے تو شاید ممکن نہ ہوتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بیروزگاری کا ہمیں احساس ہے۔ لیویز پولیس اور دیگر اسامیوں کو مشتہر کیا گیا ہے۔ جلد صوبے میں بھرتیوں کے عمل کا آ غاز کریں گے۔

وزیر اعلی نے کنراج میں گرلز ہائی اسکول کے قیام، بوائز یائی اسکول کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے اور آر ایچ سی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکینوں نے جن بنیادی سہولیات کا مطالبہ سپاسنامہ میں کیا ہے، ان منصوبوں کی منظوری ہم پہلے دے چکے ہیں۔

قبل ازیں جام کمال اور صوبائی وزراء عارف جان محمد حسنی اور مٹھاخان کاکڑ کا کنراج پہنچنے پر کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اور قبائلی عمائدین نے استقبال کیا۔

وزیر اعلی نے دورہ کنراج کے موقع پر 20 کروڈ روپے کی لاگت سے صاحب خان گوٹھ ٹو عبدالحمان گوٹھ کنراج میں روڈ کی تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بہرام گچکی نے پروجیکٹ کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں