ہوم   >  پاکستان

اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف دکی میں شٹرڈاؤن ہڑتال

4 weeks ago

بلوچستان کے ضلع دکی میں تاجروں اور زمینداروں کی اپیل پر شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی جبکہ آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

سات اکتوبر کو تاجروں نے دکی بازار میں احتجاج کیا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی نے اپنے درجنوں مسلح گارڈز کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بول کر فائرنگ کی تھی۔

اس واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسٹنٹ کمشنر کو کسی فلمی ہیرو کی طرح مسلح افراد کی قیادت کرتے ہوئے مظاہرین پر دھاوا بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اسٹنٹ کمشنر کے اس رویہ کے خلاف دکی میں آج شٹر ڈائون ہڑتال ہوئی۔ اس موقع پر تمام تجارتی مراکز، چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، دکانیں اور میڈیکل اسٹور بند جبکہ ٹریفک معمول سے کم رہی۔

آل پارٹیز اور انجمن تاجران نے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نعرے لگائے۔

شرکاء نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ 7 اکتوبر کو آل پارٹیز اور انجمن تاجران کے پر امن دھرنے پر فائرنگ کروانے والے  ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں