ہوم   > پاکستان

کراچی میں 2کمسن بھائیوں کا مبینہ اغوا، 2افراد زیر حراست

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2019 | Last Updated: 4 months ago

اہلخانہ کا بچوں کے چچا پر اغوا کا الزام

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر ڈی 11 میں 2 سگے بھائیوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس پر پولیس نے شک کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ بچوں کے سوتيلے والد کی مدعیت میں تحت درج کر لیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق دو روز قبل 10 سالہ علی رضا الیاس اور 8 سالہ آیان الیاس گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اغواء کر لیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بچوں کو ان کے چچا انیس اور رفیق نے اغوا کیا۔

بازيابی کےليے اہل خانہ نے تھانے کے باہر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے سوتیلے والد کی مدعيت ميں اغوا کا مقدمہ درج کيا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور بچوں کو جلد از جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ کيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Karachi, child kidnapping, police, protest
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube