Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پردستخط ہوگئے

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2019 | Last Updated: 12 months ago

وزیراعظم عمران خان 9نومبرکوافتتاح کریں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپورراہداری کھولنے کے معاہدے پردستخط کردیے گئے۔  کرتارپورزیرو پوائنٹ پرہونے والی تقریب میں راہداری کھولنے کے معاہدے پر پاکستان اوربھارت کےمقرر کردہ فوکل پرسنز نے دستخط کیے۔

راہداری کھلنے کے بعد بھارتی یاتری بغیر ویزا دربارصاحب کرتارپور آسکیں گے۔ بھارت نے 20 ڈالر فی یاتری فیس وصولی کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے یاتریوں کی تفصیلات کی فراہمی کی آزمائشی مشق بھی کرلی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

اس سے قبل فیس بک پرجاری کیے جانے والے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی سے کیا گیا وعدہ وقت کے مطابق پورا کردیا گیا ہے۔ کرتار پور راہداری منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ تمام عمارتیں مکمل ہوگئی ہیں۔ کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کر دی گئی۔ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔

تقریباً 10 ایکڑ پر پھیلے احاطہ دربارصاحب پر امپورٹڈ ماربل لگایا گیا ہے۔ نشان صاحب ،سرور، درشن ڈیوڑھی، انٹری پوائنٹس، گرنتھی ہاؤس، رہائش گاہوں پر پینٹ اور فنشنگ کا کام بھی پورا ہوگیا۔ فائر فائٹنگ، ساؤنڈ سسٹم، سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

گرد وارہ کرتار پور کی تزئین و آرائش مہمانوں کیلئے عارضی مہمان خانے اور بارڈر ٹرمینل کی عمارت کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔ بجلی کی فراہمی کے لئے گرڈ اسٹیشن شکر گڑھ سے کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔

سکھ برادری 12 نومبر کو سکھ برادری بابا گرو نانک کا 550 واں جنم دن دربار کرتار پور صاحب میں منائے گی۔

زائرین کو ویزہ 7 سے 10 روز میں جاری ہوگا تاہم 10 ہزار زائرین کی آمد و خروج کیلئے 152 امیگریشن کاؤنٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube