ہوم   > پاکستان

نواز شریف سروسز اسپتال میں داخل

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2019 | Last Updated: 5 months ago

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو سروسز اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ اسپتال کی باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور کے سروسز اسپتال منتقل میں زیر علاج برطرف وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طبيعت ميں بہتری آنے تک اسپتال ميں ان کے کمرے کو ہی سب جيل قرار دے ديا گيا ہے۔ طبی معائنہ مکمل ہونے اور رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کا علاج شروع کیا جائے گا۔

 

نواز شریف کے ابتدائی ٹیسٹ اور خون کے نمونے لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔ نواز شریف کی اسپتال منتقلی کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت محالف نعرے لگائے۔

 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے، سروسز اسپتال کے وی آئی پی کمرے کو ہی نیب کی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نواز شریف سے ان کے ڈاکٹروں کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی ۔ نیب اور پولیس اہلکار نوازشريف کی موجودگی تک اسپتال ميں تعينات رہيں گے۔

 

دوسری جانب ترجمان ن ليگ مريم اورنگزيب کا کہنا ہے کہ نواز شريف کا پليٹ ليٹس کاؤنٹ 16000 آيا ہے۔ نيب ترجمان کا کہنا ہے کہ نواز شريف کا ڈينگي ٹيسٹ نيگيٹو آيا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پليٹ ليٹس خون پتلا کرنے والی دوائی کے استعمال کی وجہ سے کم ہوئے اور يہ خود ان کے ڈاکٹر عدنان نے تجويز کی تھی۔

 

نواز شریف کےابتدائی ٹیسٹ اور خون کے نمونے لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube