Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بھارت کے پاس جھوٹا دعویٰ ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں، پاک فوج

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago

ترجمان پاک فوج نے ایل او سی پر کارروائی کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے پر بھارت کو نیا آپشن دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے بیان کو سچ ثابت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اگر بھارت ان ٹھکانوں پر نہیں جانا چاہتا جن کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہا ہے تو ان کے پاس ٹارگیٹڈ لوکیشن کی معلومات پاکستان کے دفتر خارجہ سے شیئر کرنے کا آپشن بھی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کل (منگل کو) حملے کے مقام کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کو لے کر ان مقامات پر چلے جائیں گے، پھر سب زمینی حقائق دیکھ لیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی کے پار دہشت گردوں کے 3 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، جسے پاک فوج نے مسترد کردیا تھا اور اس جگہ پر جانے کی پیشکش کی تھی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی ٹویٹر پر کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پیشکش کا تاحال جواب نہیں دیا، ترجمان پاک فوج کی پیشکش پر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اپنے آرمی چیف کے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کے پاس کوئی ثبوت نہیں، توقع ہے کہ بھارتی حکام جلد جواب دیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, INDIA, KASHMIR, LOC, ISPR, FO,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube