Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

جہلم، 6 سالہ بچی کا قاتل سگا باپ نکلا

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

?

جہلم میں دو روز قبل قتل ہونے والی بچی کا قاتل مبینہ طور سگا باپ نکلا۔ ملزم نے بیٹی کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

دو روز قبل مشین محلہ کے رہائشی شبیر حیدر نے تھانہ سٹی میں رپورٹ کرائی کہ وہ 6 سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کے ساتھ جا رہا تھا۔ راستے میں تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل چھین لیا اور اس کی بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پکڑا تو اس نے سب اگل دیا۔ ملزم نے بتایا کہ میری بیوی زیارات پر جارہی تھی اور بیٹی اسے روک رہی تھی۔ نہ رکنے پر مجھے غصہ آ گیا اور میں نے یہ ظلم کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر قانون کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم پر پہلے دن سے شک تھا۔ گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں کوئی بھی ڈاکو اس کے علاوہ نظر نہیں آیا۔ اس کو پکڑا اور تفتیش کی جس پر ملزم نے بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube