Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

متحدہ وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کامطالبہ

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago

وزيراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں فواد چوہدری کے بيان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ایم کیو ایم اراکین نے عمران خان سے پارٹی دفاتر کی واپسی سميت لاپتہ کارکنوں کی بازيابی کا بھی مطالبہ دہرايا۔ میئر کراچی نے بلدیاتی اختیارات اورآرٹیکل 140 اے کے اطلاق کا بھی مطالبہ کردیا۔

وزيراعظم عمران خان کراچی کے دورے پر ہیں جہاں ان سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ايم کيو ايم کے وفد نے ملاقات کی، متحدہ کے ارکان نے پارٹی دفاتر کی واپسی اور لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ دہرایا ساتھ ہی فواد چوہدری کے بیانات پر تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ميئر کراچی وسيم اختر نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکیج جلد جاری کیا جائے، انہوں نے بلدیاتی اختیارات اور آرٹیکل 140 کے اطلاق کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید جانیے : وزیراعظم نے حب میں 1320میگاواٹ کے بجلی منصوبے کاافتتاح کردیا

ملاقات کے بعد ميڈيا سے گفتگو ميں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پيپلزپارٹی نے جان بوجھ کر شہری سندھ کو تباہ کيا، سندھ کے لوگوں کے ساتھ معاشی دہشت گردی کی گئی، جتنا مرضی زور لگالیں ایم کیو ایم کبھی ختم نہیں ہوگی۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کيا کہ اگلے انتخابات ميں ايم کيو ايم پھر کراچی ميں ميدان مارے گی۔

مزید جانیے : وفاقی وزراء لفٹ نہیں کراتے،پی ٹی آئی اراکینِ سندھ اسمبلی

وزيراعظم عمران خان سے جی ڈی اے ارکان نے بھی ملاقات کی، وزيراعظم نے لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب جيتنے پر معظم عباسی کو مبارکباد دی اور وہاں کے مسائل حل کرنے کی يقين دہانی کرائی، عمران خان نے لاڑکانہ ميں جلسے کی دعوت بھی قبول کرلی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے، بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ثابت ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, KARACHI, MQM, DR KHALID MAQBOOL SIDDIQUI, MISSING PERSON, LOCAL BODIES, WASEEM AKHTAR, MAYOR KARACHI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube