ہوم   >  پاکستان

خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روزہ توسیع

3 weeks ago

اسپتال منتقل کرنے کا حکم

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع ہو گئی۔ عدالت نے پی پی رہنما کو چیک اپ کیلئے این آئی سی وی ڈی منتقل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر زبیر ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش خورشید شاہ کے سائٹ ایریا سکھر اور کراچی میں دو پلاٹس جبکہ2013 انتخابات کے دوران ویمن بینک کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے فرنٹ مین اکرم پٹھان کے اکاؤنٹ سے 25 لاکھ روپے خورشید شاہ کے دو اکاؤنٹس میں بھی منتقل کیے گئے۔

اس موقع پر خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ نیب حکام  ان کے موکل سے اب تک 100 گھنٹے تفتیش کرچکے مگر کوئی ثبوت نہیں ملا۔ نیب خورشید شاہ سے اپنی مرضی کا اعتراف کرانا چاہتی ہے۔

عدالت نے خورشید شاہ کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر نیب ٹیم کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر این آئی سی وی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر نے خورشید شاہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے خورشید شاہ کو وکیل کی موجودگی میں چیک اپ کیلئے این آئی سی وی ڈی منتقل کرنے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں