ہوم   > پاکستان

فضل الرحمان کو روکنا ناممکن ہے، اویس نورانی

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago

حکومت کو بے بی قرار دے دیا

متحدہ مجلس عمل کے ترجمان اور جمعيت علمائے پاکستان کے رہنما شاہ اويس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو استعفی دینا پڑے گا۔ آزادی مارچ جنوبی پنجاب پہنچے گا تو حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اویس نورانی نے کہا کہ شہباز شریف مارچ میں آئیں گے اوربلاول بھٹو سندھ میں ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو اپنے لوگ نقصان پہنچائیں گے جو جاسوسی بھی کررہے ہیں۔ جاسوس غلط مشورے دے کر کمزور فیصلے کرائیں گے۔

حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کی راہ اٹکائے گئے رکاوٹوں کے بارے میں سوال پر اویس نورانی نے کہا کہ یہ ٹافی والے بےبی ہیں۔ فضل الرحمان کو روکنا ان کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نوازشریف سے ڈیل کے لیے پس پردہ رابطے ہو رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube