ہوم   > معیشت

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا

1 month ago

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے، فی تولہ سونا 300 روپے اور فی اونس ایک ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 300 روپے اضافے سے 87 ہزار 200 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 257 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 760 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1492 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ 10 گرام 858 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.13 ڈالر اضافے سے 17.73 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR