ہوم   > پاکستان

تاجر برادری کے تحفظات دور کرنےکیلئے نیب کی کمیٹی قائم

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: آن لائن

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک میں تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کےلیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

نیب پریس ریلیز کے مطابق 6 رکنی کمیٹی میں صدر پاکستان فیڈریشن آف چیمبر اینڈ انڈسٹری دارو خان اچکزئی، نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک، سابق صدر بنک الفلاح عاطف باجوہ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس انجم نثار، چیئرمین ملت ٹریکٹرز سکندر مصطفی خان اور سابق چیف سی پی ایل سی کراچی جمیل یوسف شامل ہیں۔

نیب کی 6 رکنی کمیٹی تاجروں کے تحفظات کا جائزہ لے گی اور کاروباری طبقے سے متعلق کمیٹی اپنی سفارشات نیب کو پیش کرے گی۔ مذکورہ کمیٹی اپنی معروضات براہ راست چیئرمین نیب کو بھی پیش کر سکے گی۔

سفارشات کے حوالے سے چیئرمین نیب کا فیصلہ حتمی ہوگا جب کہ جو ریفرنس دائر ہوچکے ہیں ان کے بارے میں شکایات قابل عمل نہیں ہوں گی۔

کمیٹی بزنس کمیونٹی کے متعلق کسی بھی مسئلے پر اپنی سفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی۔

سفارشات کا مکمل جائزہ ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی اور ڈی جی آپریشن نیب پر مشتمل کمیٹی لے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
NAB committee, traders community, economy, Pakistan
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube