ہوم   >  پاکستان

عمران خان وزیراعلی سندھ کو نہیں بلاتے

4 weeks ago

بلانےپرنہ آئےتووزیراعظم کی بےعزتی ہوگی،فردوس شمیم

پیپلزپارٹی نے شکوہ کیا ہے کہ "وزيراعظم عمران خان کراچی آتے ہيں مگر وزيراعلی مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہيں بلاتے"، جس پر پی ٹی آئی نے عجيب منطق پيش کردی۔

وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے مراد علی شاہ کو نہیں بلاتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس وجہ سے ملنا نہیں چاہتے کہ وہ جانتے ہیں کہ مراد علی شاہ ملے تو سندھ کا مقدمہ پیش کریں گے، جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔ مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم ملاقات کیلئے بلائیں گے تو مراد علی شاہ ضرورپیش ہوں گے۔

 

دوسری جانب فردوس شمیم نقوی نے اس شکایت کی یہ توجیہہ پیش کی کہ اگر مراد علی شاہ کو بلايا اور وہ نہيں آئے تو وزيراعظم کی بےعزتی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزيراعلیٰ کو ملنا ہے تو وہ وزیراعظم کو خط لکھيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں