ہوم   > پاکستان

سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: اے ایف پی

سردیوں میں گیس پریشر میں کمی کی صورت میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے حکام کے مطابق موسم سرما میں 2 ارب 27 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ شارٹ فال ہوگا۔

موسم سرما میں گیس بحران سے نمٹنے کےلیے 5 ترجیحات طے کی گئی ہیں۔

گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی پہلی ترجیح ہوگی جب کہ پاؤر پلانٹس دوسری اور کمرشل صارفین تیسری ترجیح میں شامل ہیں۔

گیس کی طلب 6 ارب 50 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ ہوگی جب کہ گیس کی سپلائی 4 ارب 23 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان نافذ کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
winter, gas load shedding, Pakistan, economy
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube